ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی راولپنڈی کا ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ

102

راولپنڈی۔ 07 مارچ (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی راولپنڈی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرر عبداللہ خان اور چیف ایگزیکٹو آفیسرکی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈینگی کی روک تھام اور کنٹرول کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ 24 فروری سے 2 مارچ 2025 تک جاری رہنے والی سوئیپ اپ سرگرمیوں (فیز 2) پر بریفنگ دی گئی، جس کے تحت پوٹھوہار ٹاؤن، چکلالہ کینٹ، راولپنڈی کینٹ اور میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی یونین کونسلز میں 59,146 گھروں کا معائنہ کیا گیا۔ اس دوران 310 انڈور ٹیمیں تعینات کی گئیں، جنہوں نے 91.08فیصد ہدف حاصل کیا۔ آؤٹ ڈور سرویلنس کے لیے 105 ٹیمیں مقرر کی گئیں، جنہوں نے 18,311 مقامات کا معائنہ کیا اور مجموعی طور پر 9,788 مقامات پر لاروا کی نشاندہی کی۔ 3 سے 7 مارچ 2025 کے دوران 53,773 گھروں کا معائنہ کیا جانا تھا

جس میں 316.5 انڈور ٹیمیں تعینات کی گئیں۔ اب تک 28,733 گھروں کا معائنہ کیا جا چکا ہے، جس میں سے 1,417 گھروں میں ڈینگی لاروا پایا گیا۔ آؤٹ ڈور سرویلنس کے تحت 109.5 ٹیمیں مقرر کی گئیں، جنہوں نے 9,030 مقامات کا جائزہ لیا اور 2 جگہوں پر لاروا کی موجودگی کی تصدیق کی۔ 5 مارچ 2025 کو 9,529 گھروں کی چیکنگ کے دوران 18 مقامات پر جبکہ 3,165 آؤٹ ڈور مقامات کی چیکنگ کے دوران 2 جگہوں پر لاروا پایا گیا۔ اجلاس میں 2025 کے دوران کی جانے والی قانونی کارروائیوں پر بھی بریفنگ دی گئی، جس کے مطابق 34 ایف آئی آر درج کی گئیں، 17 مقامات کو سیل کیا گیا، 233 چالان جاری کیے گئےاور مجموعی طور پر 2,10,500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرر کو پارلیمانی سطح پر یونین کونسل کی سطح پر ڈینگی آگاہی مہم، خصوصی صفائی مہمات اور پارلیمنٹرینز کے اجلاسوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

مزید برآں، اجلاس میں آئی آر ایس پمپس کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی، جس کے مطابق 429 پمپس میں سے 330 کی مرمت مکمل کر لی گئی ہے جبکہ 99 پمپس کی مرمت باقی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرر عبداللہ خان نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام محکمے مل کر کام کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کو مزید سخت کیا جائے، جرمانے اور قانونی کارروائیاں تیز کی جائیں، اور عوام میں آگاہی مہم کو مزید فعال بنایا جائے تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔