خانیوال۔ 29 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال انجم رضا سید نے ہمراہ سینئر سول بج ( کریمینل ڈویژن) خانیوال عماد الدین فاضل اور پبلک پراسیکیوٹر ثمر عباس ڈسٹرکٹ جیل خانیوال کا دورہ کیا۔
انہوں نے بارکس ، کچن اسیران اور ہسپتال میں جا کر حوالاتیوں کے مسائل سنے اور اسیران کو دیئے جانے والے کھانے کے معیار کو چیک کیا اور سراہا۔
اس موقع پر سپر نٹنڈنٹ جیل رضوان سعید گجر ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ارشد حسین اور صداقت علی بھی فاضل جج کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر معزز حج نے 13 نفر حوالاتیان کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم دیا