ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سیالکوٹ کا علی الصبح نئی سبزی و پھل منڈی موضع بھڈال کا دورہ،قیمتوں کا جائزہ لیا

97
Vegetable and fruit market
Vegetable and fruit market

سیالکوٹ۔ 28 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سیالکوٹ نصر اللہ خان ندیم نے علی الصبح نئی سبزی و پھل منڈی موضع بھڈال کا دورہ کیا اور منڈی میں موجود اشیاء کی قیمتوں،طلب و رسد اور معیار و مقدار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سرکاری نرخ ناموں کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے اور گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے منڈی میں ہونے والی بولی کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ دورہ کے دوران سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک عبداللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ خیال رہے کہ ان کا یہ دورہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی ہدایات پر کیا گیا تاکہ شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی جا سکیں۔