لاہور۔19مئی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر ڈسکو سپورٹ یونٹ نے تمام سرکلز میں نادہندگان سے ریکوری کا عمل تیز کردیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران66نادہندگان سے13 لاکھ رروپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق لیسکو، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر مشتمل ڈسکو سپورٹ یونٹ نے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجنیئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر تمام سرکلز میں ریکوری کا عمل تیز کردیا ہے۔اس سلسلے میں ایسٹرن سرکل میں 15 نادہندگان سے3 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی، سائوتھ سرکل میں 2نادہندگان سے1 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔
ننکانہ سرکل میں 14نادہندگان سے1 لاکھ روپے سے زائد اور شیخوپورہ سرکل میں 3 نادہندگان سے30ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ اوکاڑہ سرکل میں 6 نادہندگان سے1 لاکھ روپے سے زائد جبکہ قصور سرکل میں 26 نا دہندگان سے6 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598854