ڈسکہ، تھانہ ستراہ کے علاقہ میں منشیات فروش گینگ کے خلاف کارروائی ،ساڑھے پانچ کلو منشیات برآمد

111
منشیات

سیالکوٹ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):ڈسکہ پولیس نے تھانہ ستراہ کے علاقہ میں منشیات فروش صغیراہ گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور ساڑھے پانچ کلومنشیات برآمد کر لی۔ ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ سترہ ایس ایچ او اویس بسرا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش ملزم صغیر اور اسکے ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لیے موقع پر چھاپہ مارا ۔

چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے نتیجے میں ملزم صغیر اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ نامعلوم 3 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ملزم سے ناجائز اسلحہ اورمنشیات قبضہ میں لیکر زخمی کو سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا۔ تھانہ ستراہ پولیس نے ملزم اور اسکے ساتھیوں پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔