ماسکو ۔ 03 فروری (اے پی پی) سلواکیہ کی ڈومینیکا سبلکووا اور اٹلی کی روبرٹا وینسی پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سینٹ پیٹرسبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں جبکہ امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ وینس ولیمز دوسرے راﺅنڈ میچ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔