ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا میں ایسٹر چرچ میں تقریبات میں شرکت کے بعد واشنگٹن پہنچ گئے

81

واشنگٹن ۔ 17 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا میں مار اے لاگو کے قریب ایسٹر کی تقریبات میں شرکت کے بعد دارالحکومت واشنگٹن واپس پہنچ گئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ،خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور بیٹے بیرن کے ہمراہ فلوریڈا میں پام بیچ پر ایپس کوپل چرچ میں ایسٹر کی تقریبات میں شرکت کے بعد گزشتہ روز اینڈریوز ایئر فورس بیس پر پہنچے ۔