ڈونلڈ ٹرمپ نے وارن سٹیفنز کو برطانیہ میں امریکی سفیر نامزد کر دیا

115

واشنگٹن۔3دسمبر (اے پی پی):امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست آرکنساس سے تعلق رکھنے والے 67 سالہ انویسٹمنٹ بینکر وارن اے سٹیفنز کو برطانیہ میں امریکی سفیر نامزد کر دیا۔ شنہوا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پراعلان کیا کہ انہوں نے وارن اے سٹیفنز کو سینٹ جیمز کی عدالت میں امریکا کے سفیر کے طور پر نامزد کیا ہے جہاں وہ برطانیہ میں ہمارے نمائندے کے طور پر کام کریں گے۔

وارن اے سٹیفنز طویل عرصے سے ریپبلکن اور آرکنساس میں قائم نجی سرمایہ کاری بینک سٹیفن انکارپوریشن کے سی ای او ہیں ، وارن اے سٹیفنز نے 2020 اور 2024 کے انتخابات میں ٹرمپ کی صدارتی مہم کے دوران لاکھوں ڈالر کی مالی معاونت کی ۔ اپنی نامزدگی کے جواب میں وارن اے سٹیفنز نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں اپنے ملک کی خدمت کرنے ، صدر کے ایجنڈے عملدرآمد اور امریکا اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کے لئے کام ان کے لئے باعث فخر ہو گا۔