ڈونلڈ ٹرمپ کا نسل پرستوں سے لاتعلقی کا اظہار

115

واشنگٹن۔ 23 نومبر (اے پی پی)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نسل پرست آلٹ رائٹ گروپ سے لاتعلقی ظاہر کی ہے جس نے ان کی جیت کی خوشی نازی سیلوٹ کر کے منائی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اخبار نیویارک ٹائمز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس گروپ کی مذمت اور انھیں مسترد کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ اس تنظیم کو تقویت نہیں دیں گے، جس میں نیو نازی، سفید قوم پرست اور یہود دشمن شامل ہیں۔ ہفتے کے روز واشنگٹن ڈی سی میں آلٹ رائٹ گروپ کے حامیوں کو ٹرمپ کی حمایت میں ‘ہیل ٹرمپ’ کے نعرے بلند کرتے ہوئے فلمایا گیا تھا۔یاد رہے کہ ہٹلر کی حمایت میں ہیل (خوش آمدید)ہٹلر کے نعرے بلند کیے جاتے تھے۔اس ویڈیو میں آلٹ رائٹ تحریک کے سربراہ رچرڈ سپنسر نے کہا کہ امریکا سفید لوگوں کی ملکیت ہے۔ ا