27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈویژن میں 28اکتوبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران کوئی...

ڈویژن میں 28اکتوبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران کوئی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہے، کمشنر ساہیوال

- Advertisement -

ساہیوال۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے ہدایت کی ہے کہ ساہیوال ڈویژن میں 28اکتوبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران کوئی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہے تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں اضلاع پولیو مہم کے حوالے سے مائیکروپلان بنائیں اور اس پر سو فیصد عمل درآمد بھی یقینی بنائیں۔

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں پولیو مہم، ڈینگی اور سموگ پر قابو پانے کے لئے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی، سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین اور اوکاڑہ اور پاک پتن کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

- Advertisement -

کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لئے جاری سرگرمیاں ایس او پیز کے مطابق جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ڈینگی لاروا برآمد ہو اسے فوری تلف کیا جائے اور وہاں سپرے بھی کروایا جائے۔ انہوں نے تینوں اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ پر زور دیا کہ ڈینگی سرگرمیوں کی خود مانیٹرنگ کریں اور مانیٹرنگ کے لئے روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں نکلیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515675

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں