35.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومضلعی خبریںڈویژنل انتظامیہ کا کرونا وبا کی نئی قسم کے پیش نظر ویکسینیشن...

ڈویژنل انتظامیہ کا کرونا وبا کی نئی قسم کے پیش نظر ویکسینیشن مہم تیز کرنے کا فیصلہ

- Advertisement -

ملتان،19جنوری(اے پی پی):ڈویژنل انتظامیہ نے کرونا وبا کی نئی قسم کے پیش نظر ویکسینیشن مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت کورونا، ڈینگی بارے جائزہ اجلاس  منعقد ہوا۔ کمشنر نےکورونا سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کا حکم دیا اور کہا کہ امیکرون کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر شہری بوسٹر ڈوز لگوائیں اور 30 سال سے زائد عمر کے افراد جن کی ویکسینیشن کو 6 ماہ کا عرصہ گزر گیا، بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں اور کہا معمولات زندگی سہل طریقے سے سرانجام دینے کیلئے ویکسین لگوائیں،ویکسین لگوا کر خود کو، خاندان کو، ملک کو اس وبا سے نجات دلائیں۔

 کمشنر نے کہا لاروا کی پازیٹو سائٹ کو نوٹس دیکر سر بمہر کیا جائے۔

- Advertisement -

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، سی اوز ہیلتھ نے بریفنگ دی  اور کہا ڈویژن میں کورونا ویکسین کے اہداف ٹارگٹ سے بڑھ کر حاصل کئے گئے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=291392

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں