ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے گھر آمد، جواں سال بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت

171

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے جمعہ کو یہاں ان کے گھر پر ملاقات کی۔ ڈپٹی اسپیکر نے طارق فضل چوہدری سے ان کے جواں سال بیٹے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ طارق فضل چوہدری کے بیٹے کی وفات کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جوان سال بیٹے کی جدائی پورے خاندان کے لیے صدمہ عظیم ہے۔

انہوں نے اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کی کہ دکھ و تکلیف کی اس مشکل گھڑی میں طارق فضل چوہدری اور دیگر سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ڈپٹی اسپیکر نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔