سرگودھا۔5جون (اے پی پی):ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پریزن سرگودھا ریجن سعید اللہ گوندل نے سرگودھا ریجن کے جیل ملازمین کی دائر کردہ اپیلوں پرسماعت کی۔پریزن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی بہتر رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ احتساب کا عمل یقینی بنایا جائے سزا اور جزا ء کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
خیالات کا اظہار ڈی آئی جی پریزن سعید اللہ گوندل نے مذکورہ سماعت پرکیا۔انہوں نے31 اپیلوں کی سماعت کی اور انکوئری رپورٹس کی روشنی میں گیارہ نوکری سے برخاست جیل ملازمین کی اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کو برقرار رکھا اور20 ملازمین کی اپیلوں کو میرٹ پر قبول کرتے ہوئے نوکری پر بحال کی اور معمولی سزائیں دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ زیرِالتواء کے قریب اپیلوں کی سماعت کر کے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ہیں۔محکمانہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور عوامی شکایات درست ثابت ہونے پر پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔