ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کا او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ایمبولینسز کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بنوں کو سپردگی کے حوالہ سے تقریب سے خطاب

150
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کا او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ایمبولینسز کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بنوں کو سپردگی کے حوالہ سے تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے اہل علاقہ کی زندگیوں میں خوشحالی آئے گی ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ضلع بنوں کیلئے ایمبولینسز کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بنوں کو سپردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔تقریب میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ منیجنگ ڈائریکٹر او جی ڈی سی ایل احمد حیات لک، جنرل منیجر سی ایس آر او جی ڈی سی ایل عبدلرازق خٹک، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر بنوں اور او جی ڈی سی ایل کا دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے ۔

ڈپٹی سپیکر نے او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ایمبولینسز کی فراہمی پر اپنی اور بنوں کی عوام کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جنوبی اضلاع کی عوام کی فلاح و بہود کیلئے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ڈپٹی سپیکر نے او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ضلع بنوں میں فری آئی کیمپس کے انعقاد کو سراہتے ہوے کہا کہ ان آئی کیمپس کے انعقاد سے جنوبی اضلاع کے عوام کی ایک بڑی مریضوں کی ایک بڑی تعداد مستفید ہوئی ہے لیکن اب بھی آنکھوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کی ایک بڑی تعداد اس سہولت سے مستفید ہونا باقی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا پرزور مطالبہ ہے کہ آئی کیمپ کو دوبارہ لگایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بنوں جنوبی اضلاع کا گیٹ وے ہے اور وہاں پر فری آئی کیمپ کے انعقاد سے زیادہ سے زیادہ مریض مستفید ہوں گے۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے عوام کو پینے کے صاف پانی اور آبپاشی کی پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصاً تحصیل ڈومیل میں پینے کا پانی انتہائی ناقص ہے جس کی وجہ سے وہاں کے عوام کی بڑی تعداد جلد کے امراض میں مبتلا ہے انہوں نے او جی ڈی سی ایل کے اعلیٰ حکام کو سی ایس آر فنڈ کے تحت بنوں اور خصوصاً تحصیل ڈومیل میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا کہا کی۔

انہوں نے جنوبی اضلاع میں دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ان علاقوں میں ڈسپنسریاں تعمیر کی کرنے کی ہدایت کی۔ منیجنگ ڈائریکٹر او جی ڈی سی ایل نے ڈپٹی سپیکر کو جنوبی اضلاع کے عوام کے فلاح و بہبود کے لئے او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا یقین دلایا۔انہوں نے ڈپٹی سپیکر کو بتایا کہ 15 مئی 2023 کو او جی ڈی سی ایل کی جانب سے بنوں میں دوبارہ آئی کیمپ لگایا جائے گا۔انہوں نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو بنوں اور دیگر جنوبی اضلاع میں پینے کے صاف پانی اور آبپاشی کے لئے سولر ٹیوب ویلز کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور انہیں تحصیل ڈومیل میں واٹر فلٹریش پلانٹس کی تنصیب سے بھی آگاہ کیا۔