ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کی کوئٹہ سول ہسپتال میں بم دھماکے کی شدید مذمت

152

ایبٹ آباد۔ 8 اگست (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کوئٹہ سول ہسپتال میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کوئٹہ سول ہسپتال میں بم دھماکودہشت گردی کا بزدلانہ فعل قرار دیا اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث ذمہ داران کوجلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے جاں بحق افراد کی روح کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔