مری ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ 2018 میں ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی‘ حلقے کے مسائل حل کرنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائےنگے‘ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک جھوٹے وعدے کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجہ شوکت بنارس عباسی کی رہائش گاہ اور لوئر کیاری میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ممبر ضلع کونسل مظہر عباسی،ناظم لورہ افتخار احمد عباسی ،شوکت بنارس عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔