اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):ڈپٹی وزیراعظم ،وزیر خارجہ اور سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے سینیٹر عرفان صدیقی کے نام اپنے پیغام میں انہیں سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں امور خارجہ کمیٹی وزارت خارجہ کے لئے بہتر رہنمائی کا ذریعہ بنے گی۔ سینیٹ کے سابق چیئرمین اور پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما رضا ربانی نے بھی عرفان صدیقی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے سابق چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سیّدنے بھی سینیٹر عرفان صدیقی کو مبارکباد دی اور اپنے پیغام میں کہا کہ وزارت امور خارجہ کے لئے عرفان صدیقی کی رہنمائی نہایت نتیجہ خیز ثابت ہو گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=475974