ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈی والا کی صدارت پاک چائنا فرینڈ شپ گروپ کا اجلاس

94
افراط زرپر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ کیا گیا ہے، منی لانڈرنگ میں ملوث سات کمپنیوں کی نشاندہی کی گئی ہے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کوبریفنگ

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) پاک چائنا فرینڈ شپ گروپ(پی سی ایف جی) کا اجلاس بدھ کو یہاں گروپ کے کنوینئر ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈی والا کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ فرینڈ شپ گروپ کو مزید فعال اور نتیجہ خیز بنایا جائیگا۔فرینڈ شپ گروپ نے چینی سفیر یاﺅ جنگ کو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بریفنگ کیلئے خصوصی دعوت دی ۔ سینیٹر مانڈی والا نے کہا کہ گروپ دونوں ملکوں کے مابین تعاون میں مزید اضافے کیلئے فعال کردار ادا کریگا،گروپ بعض اہداف کی نشاندہی اور ان اہداف کے حصول کیلئے اجتماعی کوششیں کریگا۔انہوں نے کہا کہ اہداف کے تعین اور ان تک رسائی پر مبنی میکنزم اسلام آباد اور بیجنگ کیلئے یکساں مفید ہو گا۔گروپ نے حال ہی میں خراچی میں چینی قونصلیٹ جنرل پر دہشت گرد حملے کی بھی سخت مذمت کی۔چینی سفیر یاو جنگ نے اس موقع پر پاک چین تعلقات کی تفصیلی جائزہ پیش کیا اور کہا کہ گروپ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ دونوں ملکوں کے درمیان تجربات اور خیالات کے تبادلے کا موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک دو نوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا اہم جز ہے۔