39.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومقومی خبریںڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا سینیٹر فوزیہ ارشد کے بھائی کے...

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا سینیٹر فوزیہ ارشد کے بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سینیٹر فوزیہ ارشد کے بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو تعزیتی پیغام میں سیدال خان نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سینیٹر فوزیہ ارشد اور ان کے اہلِخانہ کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔

قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھی سینیٹر فوزیہ ارشد کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، میری دعائیں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز نے بھی سینیٹر فوزیہ ارشد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو مغفرت اور آپ کو صبر عطاء کرے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586491

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں