ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے بھائی و رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار

74
Syedal Khan

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے بھائی و رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے تعزیتی پیغام میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالٰی سے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ سیدال خان نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں ان کی خدمات قابل تعریف ہیں ۔