اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سینیٹر بلال مندوخیل کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ والدہ کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، ماں ایک عظیم اور بے لوث رشتہ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان و سابق سینیٹر میر محمد نصیر مینگل کے فرزند عطاء الرحمٰن مینگل پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس المناک واقعے کو دلخراش قرار دیتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے انتہائی دکھ وافسوس کا اظہار کیا اور عطاء الرحمٰن مینگل کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے دعا کی۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کے لئے صبرِ جمیل کی بھی دعا کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے میر نصیر مینگل کے پوتے کی جلد صحت یابی کےلئے بھی دعا کی ۔