ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے کرنل مجیب الرحمن کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

69
افراط زرپر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ کیا گیا ہے، منی لانڈرنگ میں ملوث سات کمپنیوں کی نشاندہی کی گئی ہے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کوبریفنگ

اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ ٹانک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پیر کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں کرنل مجیب الرحمن کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ملک کے دفاع اور سلامتی کیلئے لازوال قربانیا ں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات ہمارا عزم متزلزل نہیں کر سکتے، پوری قوم متحد ہے اور ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے شہید کرنل مجیب الرحمن کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم شہید کرنل کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور کرنل مجیب الرحمن کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سیّد شبلی فراز، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے بھی شہید کرنل مجیب الرحمان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہید کرنل کی قربانی کوسلام پیش کرتی ہے ۔