اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے پنجاب کلچرل ڈے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو مبارکباد دی ہے۔جمعرات کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کی ثقافت اجاگر کرنے والی تقریبات وقت کی اہم ضرورت ہیں،مریم نواز شریف کا وژن پنجاب کو ثقافتی مرکز میں بدلنے کی جانب گامزن ہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی تہذیب، ادب، موسیقی اور صوفی روایات کے فروغ پر زور احسن اقدام ہے،بین الصوبائی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کا فروغ قابلِ ستائش قدم ہے،پنجاب کلچرل ڈےملک کے مثبت چہرے کو دنیا کے سامنے لانے میں معاون ثابت ہوگا ۔سیدال خان نے کہا کہ نوجوان نسل کو جڑوں سے جوڑنے کا بہترین ذریعہ اس طرح کے پروگرام منعقد کرانا ہے ،مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کی ثقافت کو نئی جہتیں حاصل ہو رہی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583724