29.4 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومزرعی خبریںڈپٹی ڈائریکٹر زراعت( توسیع )سیالکوٹ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے تقریب

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت( توسیع )سیالکوٹ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے تقریب

- Advertisement -

سیالکوٹ ۔6مئی (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت( توسیع )سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں ڈائریکٹر زراعت( توسیع) گوجرانوالہ ڈاکٹر شکیل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سیالکوٹ رانا سلیم شاد ،ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد سمیت محکمہ کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی ۔

شرکا نے اپنے خطابات میں ڈاکٹر رانا قربان علی خان کی محکمہ زراعت کے لئے دی گئی خدمات کو سراہا اور ان کی شخصیت، محنت اور کاوشوں کو محکمہ زراعت کے لیے اثاثہ قرار دیا۔ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے مختلف اضلاع میں بطور آفیسر خدمات انجام دیں۔انہیں اپنے کیرئیر کے دوران غیر قانونی کھاد بنانے والوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں کرنے پر وزیر اعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے ہائی اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔ 2024 اور 2025 میں شاندار کارکردگی پر قائداعظم گولڈ میڈلزبھی حاصل کئے۔

- Advertisement -

انہوں نے یونیورسٹی لا کالج اور پنجاب یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایگریکلچر سے ایل ایل بی اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں بھی حاصل کر رکھیں تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593182

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں