24.9 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر آفیسر کی صدارت یوم دفاع پاکستان کے موقع...

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر آفیسر کی صدارت یوم دفاع پاکستان کے موقع پر خصوصی سیمینار کا انعقاد

- Advertisement -

بھکر ۔ 06ستمبر (اے پی پی):حکومت پنجاب اور ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیر سرگودھا میڈم شاکرہ نورین کی دی گئی ہدایات کی مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر آفیسر کی صدارت میں6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر خصوصی سیمینار ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیر کمپلیکس بھکر میں منعقد کیاگیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملک مشتاق حسین نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع پاکستان ہمیں شہداء کی بے مثال قربانیوں کی یاد تازہ دلواتا ہے کہ کیسے 6 ستمبر کو ہماری مسلح افواج اور قوم نے یکجا ہوکر دشمن کو دھول چٹائی تھی ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ہمارا دشمن کبھی ایسی بزدلانہ حرکت دوبارہ نہیں کرے گا پاکستان ہمیشہ قائم و دائم ر ہے گا۔

- Advertisement -

اس موقع پر صدر پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائینڈز بھکر ملک ظفر اقبال نے بھی خیالات کا اظہار کیااور بصارت سے محروم افراد نے خوبصورت انداز میں ملی نغمے پیش کئے۔یوم دفاع پاکستان سیمینار میں بصارت سے محروم افراد،سماجی بہبود کے سٹاف سمیت دیگر سماجی ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار کے اختتام پر خصوصی واک کا اہتمام ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیر کمپلکس تا جی پی او چوک تک کیا گیا جس میں شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387611

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں