30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںڈپٹی ڈی او ہیلتھ چنیوٹ کا غیر قانونی میڈیکل سٹورز اوراتائیوں کے...

ڈپٹی ڈی او ہیلتھ چنیوٹ کا غیر قانونی میڈیکل سٹورز اوراتائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

- Advertisement -

چنیوٹ۔ 23 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی ہدایت پر ڈپٹی ڈی او ہیلتھ چنیوٹ ڈاکٹر نعیمہ اشرف کا غیر قانونی میڈیکل سٹورز اوراتائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ڈاکٹر نعیمہ اشرف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چنیوٹ کے علاقے کوٹ خدا یار میں غیر قانونی طور پریکٹس کرنے والے ہومیو ڈاکٹر مجاہد اور دائی نوارں بی بی کے کلینک پر چھاپہ مار کر ایلوپیتھک ادویات اور آلات اپنے قبضہ میں لے لیے اور کلینک کو سیل کر کے چالان بنا کرعدالت بھجوا دیا۔ اس موقع انکا کہنا تھا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے اتائیوں اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گیں۔\

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381894

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں