ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی زیر صدارت بجلی کے بلات کی وصولی کے حوالے سے اہم اجلاس

162
Deputy Commissioner Astoor Muhammad Tariq
Deputy Commissioner Astoor Muhammad Tariq

استور۔ 18 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی زیر صدارت بجلی کے بلات کی وصولی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر استور احسان الحق اور ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ برقیات انجینئر زاہد اللہ شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا کہ بجلی کے بلات کی وصولی کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

اس حوالے سے وصولی کا عمل تیز کی جائےاور بغیر کسی رعایت کے وصولی کا عمل جاری رکھا جائے۔اس حوالے سے انتظامی سطح پر محکمہ برقیات کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رہے گا اور نادہندگان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلنگ کا عمل سو فیصد ہونا چاہیے اور پوری کوشش کی جاۓ گی کہ وصولی کے حوالے سے ہمارا ضلع پہلی پوزیشن میں ہو۔

انہوں نے کہا کہ بلات کہ وصولی کے حوالے سے علماء کرام کا بھی تعاون بھی حاصل کیا جائےاور عوام الناس کو اس حوالے سے ترغیب دی جائےگی تاکہ نادہندگان اپنے بقایہ جات فوری ادا کرکے ایک معزز شہری ہونے کا ثبوت دے۔