34.9 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت اجلاس

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت تمام اے سیز اور مجسٹریٹس کا ہفتہ وار کارکرد گی کے حوالے سےاجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈینگی کے حوالے سے مختلف کاروائیوں پر بریفنگ دی گئی

۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 250 مقامات پر ڈینگی لاروا رپورٹ ہوا، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر میں ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اجلاس میں شہر کے 5 مقامات پر لگائی گئی مویشی منڈیوں پر بھی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ منڈیوں میں صاف پانی کی فراہمی، سایہ دار جگہ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،منڈیوں میں سیکورٹی، لائیو سٹاک سمیت تمام متعلقہ اداروں کی ٹیمز تعینات ہیں۔

- Advertisement -

اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ناقص کارکردگی پر ڈی سی اسلام آباد نے 2 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے دفاتر عوام کے لیے ہمہ وقت کھلے رکھیں۔ مویشی منڈیوں میں شہریوں اور بیوپاریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں،ڈینگی کنٹرول میں شہریوں کے ساتھ مل کر مہم چلائی جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=474108

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں