ڈپٹی کمشنر بھکر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ، مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا

130
ڈپٹی کمشنر بھکر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ، مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا

بھکر۔ 05 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ڈی ایچ کیوہسپتال کا دورہ کیا اور وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو ادویات کی فراہمی سمیت دیگر علاج معالجہ کی عمدہ ترین سہولیات کی دستیابی یقینی بنائیں گے۔

اس موقع پرایم ایس ڈاکٹر ندیم رضا ملک اور دیگر میڈیکل افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں سر انجام دیں ہسپتال کا عملہ باقاعدہ یونیفارم کا استعمال کرے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو احکامات جاری کئے کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام میں مزید بہتر ی لانے کیلئے کو ئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں عوام الناس کو حقیقی ریلیف فراہم کر یں گے ۔