بھکر۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):معذور افراد کو قومی دھارے میں لانا محترمہ مریم نواز شریف کا منفرد نوعیت کا ایک انقلابی اقدام ہے۔اس ضمن میں ضلع کی چاروں تحصیلوں میں آج ہمت کارڈ کے اجراء کا عمل شروع کردیا گیا ہے تحصیل بھکر میں ہمت کارڈ پروگرام کا باقاعدہ طور پر افتتاح ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی نے کیاجبکہ تحصیل دریا خان میں ایم پی اے احمد نواز خان نوانی ،تحصیل کلورکوٹ میں سابق ایم این اے عبد المجید خنانخیل اور تحصیل منکیرہ میں ایم پی اے ملک غضنفر عباس چھینہ نے ہمت کارڈ پروگرام کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر معزز مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد ہمارا اثاثہ ہیں انکی خدمت ہمارا دینی اور اخلاقی فریضہ ہے۔سوشل ویلفیئر کمپلیکس بھکر میں منعقدہ ہمت کارڈ پروگرام کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا کہنا تھا کہ معذور افراد کی معاشرے میں بحالی کیلئے محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی کاوشیں قابل فخر ہیں۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر غلام مرتضٰی نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرز سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملک مشتاق حسین بھی موجود تھے۔