بہاولپور۔ 18 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربہاول پور ڈاکٹر فرحان کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی خالد محمود وارن ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز اور علماء کرام، انجمن تاجران کے عہدے داران نے شرکت کی۔اجلاس میں ایم پی اے خالد محمود وارن، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق اور ڈی پی او اسد سرفراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور امن کا گہوارہ ہے،امن کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ منبر و محراب سے امن، برداشت، تحمل اور رواداری کا درس دیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے،لوگوں میں صفائی ستھرائی اور خطہ کوصاف رکھنے کے لئے شعور بیدار کیا جائے۔اس موقع پر اراکین ضلعی امن کمیٹی نے کہا کہ بہاولپور پر امن خطہ ہے جس میں مثالی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ اجلاس کے اختتام پر ملک کی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔