تورغر ۔ 14 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر تورغر ضیاءالرحمان کی زیرصدارت انسدادپولیومہم کاجا ئزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر ساجد حسین، DHO تورغر جمیل احمد، ایس پی انویسٹیگیشن شاہ نواز خان، ڈی ایس او ڈاکٹر یاسر جنید سمیت تمام محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر تورغر کو پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے جامع ملٹی میڈیا پریزینٹیشن دی گئی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر تورغر ضیاءالرحمان مروت نے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔