خانیوال ۔ 23 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی خانیوال کا اجلاس منعقد ہوا۔ پیر کو منعقدہ اجلاس میں اے ڈی سی جی غلام مصطفیٰ سیہڑ،ایم او پلاننگ محمد اعجاز، ایکسیئن طارق سعید و دیگر افسران شریک تھے۔اجلاس میں کمرشل تعمیرات کیلئے مطلوبہ بائی لاز پر عملدرآمد کا فیصلہ،ایکسیئن ہائی وے کو سرکاری شاہراہوں پر واقع تعمیرات کے دوبارہ وزٹس کی ہدایت اور متعقلہ محکموں کے افسران کو نقشہ جات کیسز کی تیاری کرکے آنے کا حکم دیا گیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب کے کنسٹرکشن بائی لاز پر عملدرآمد ترجیح ہے، افسران رولز کے مطابق نقشہ و تعمیرات کے معاملات کو پرکھیں،کمرشلائزڈ فیسوں، ناجائز تعمیرات پر جرمانوں کو یقینی بنایا جائے،سرکاری فیسوں کے حصول میں مکمل شفافیت نظر آنی چاہیئے۔ ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے افسران خود میٹنگ میں آئیں،رہائشی و کمرشل کیسز میں حکومتی فیسوں کی کم وصولی پر محاسبہ ہوگا،سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تعمیرات کیسز کی منظوری دی جائے گی۔