31.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر خضدار سے باغبانہ کے زمینداروں کے وفد نے زمیندار ایکشن...

ڈپٹی کمشنر خضدار سے باغبانہ کے زمینداروں کے وفد نے زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماء عید محمد ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملاقات

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 16 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی سے باغبانہ کے زمینداروں کے وفد نے زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماء عید محمد ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملاقات۔ ملاقات میں کیسکو سے متعلق مسائل بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا اور دیگر علاقائی مسائل بیان کئے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ باغبانہ کےزمینداروں کے جائز مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں گے

اس متعلق کیسکو حکام سے بات کرکے وہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نےکہا کہ دونوں جانب کے تعاون سے بہت سارے مسائل بروقت حل ہوسکتے ہیں۔ اس موقع پر ملاقات کرنے والے وفد میں ماسٹر صاحب خان نوتانی، نوراحمد، محمد اسحاق سمیع اللہ ودیگر شریک تھے۔

- Advertisement -

وفد نے ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کا مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ علاقے میں عوام کے بنیادی مسائل کو کم کرنے کی ضرور کوشش کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582999

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں