23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے...

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 17 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ رواں پولیو مہم کا آغاز 21 اپریل سے ہو رہا ہے، جس میں ضلع بھر میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ بریفنگ کے مطابق ”آؤٹ آف دی ہاؤس” کوریج میں مختلف تحصیلوں میں مہمان بچوں کو ویکسین دینے کی تعداد 52,156 رہی، اسکولوں میں 90,675 بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی، گلی محلوں میں 38,705 بچوں کو قطرے پلائے گئے جبکہ فکسڈ سائٹس پر 29,608 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی۔ اس طرح مجموعی طور پر 2,47,683 بچوں کو گھروں سے باہر ویکسین دی گئی۔اس کے علاوہ نیشنل امیونائزیشن ڈے (NID) اور سب نیشنل امیونائزیشن ڈے (SNID) 2025 کے حوالے سے بھی تحصیل سطح پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس کے مطابق مجموعی ہدف 10,06,712 بچوں کو پولیو سے بچانا ہے۔

گھر گھر جا کر ویکسین دینے کا ہدف 7,31,726 بچوں پر مشتمل ہے جبکہ مجموعی طور پر 3,749 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اس مہم میں حصہ لیں گی۔ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطہ اور تعاون سے اس قومی فریضے کو مکمل کریں۔

- Advertisement -

ڈی سی نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ہم اپنے مستقبل کو معذوری سے بچا سکیں۔مزید برآں، ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ رہ جانے والے بچوں کی فہرست مرتب کی جائے اور مہم کے اختتام تک تمام بچوں کو ویکسین دینے کو یقینی بنایا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583706

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں