ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاءاللہ درانی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈی پیک کے اجلاس کا انعقاد

110
چنیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

کوئٹہ۔ 28 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاءاللہ درانی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو انسداد پولیو کے بارے میں بریفنگ دی گئی،ضلع انسداد پولیو 16دسمبر کو شروع ہوگی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےڈپٹی کمشنر زیارت ذکاءاللہ درانی نے کہا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی مہم ہے ،اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ،اس سلسلے میں میڈیا اور سول سوسائٹی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ،پاکستان مین پولیو وائرس کی موجودگی دنیا میں ہماری بدنامی کا باعث بن رہا ہے

،پولیوفری پاکستان ہمارا ویژن ہے ،اگر ایک بچہ بھی قطروں سے رہ گیا تو یہ مہم کامیاب نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی بھی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور اپنے بچوں کو معذور ہونے سے بچائیں۔