23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر زیارت نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر...

ڈپٹی کمشنر زیارت نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑ نے ڈی سی آفس زیارت میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلواکر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر یاسر علی بھی موجود تھے ۔ضلع زیارت میں 19 یونین کونسل میں انسداد پولیو مہم کے دوران 27445 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے ، 139 موبائل ٹیمیں، 29 فکس سائٹ، 12 ٹرانزٹ ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑ نےکہا کہ تمام پولیو ٹیموں کو مکمل سکیورٹی دی گئی ہے ،پولیو ورکرز گھر گھر جاکر پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ایک بچہ بھی قطروں سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کوتاہی برتنے والے افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518087

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں