ڈپٹی کمشنر زیارت کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کا اجلاس، اساتذہ کو سکولز میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

8

کوئٹہ۔ 18 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر لطیف اللہ غرشین،ڈی ای او فیمیل میمونہ فہیم ڈی ڈی او غلام رسول کاکڑ، ڈی ڈی او نقیب اللہ کاکڑ، فیمیل میمونہ فہیم، ڈی ڈی او غلام رسول کاکڑ،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر نقیب اللہ کاکڑ، ڈی ڈی او فیمیل فرزانہ ارباب، جی ٹی اے کے صدر محمد نور دمڑ،،فیض اللہ خلجی، یونیسف کے نمائندے فدا حسین پانیزئی، آر ٹی ایس ایم بدرالدین نے شرکت کی۔ تمام ڈی ڈی اوز نے ماہانہ مانیٹرنگ رپورٹ پیش کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام نئے فنکشنل ہونے والے سکولوں کا بروقت دورہ کریں اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،تمام ڈی ڈی اوز ایس بی کی اساتذہ کی حاضری یقینی بنائیں، غیر حاضر اساتذہ کی نشاندہی کریں، غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر زیارت زکاء اللہ درانی نے کہا کہ تعلیم ترقی کا زینہ ہے تعلیم یافتہ اقوام دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں معیاری تعلیم کوفروغ دیکر ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔