26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر ساہیوال کی زیر صدارت اجلاس میں سموگ کی صورتحال سے...

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی زیر صدارت اجلاس میں سموگ کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

- Advertisement -

چیچہ وطنی۔ 29 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق کی زیر صدارت سموگ کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا جائزہ اجلاس منٹگمری ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری، اسسٹنٹ کمشنرز محمد عظمان چوہدری اور سردار مہتاب خان، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد، چیف آفیسر ضلع کونسل محمد نواز سمیت ماحولیات، ایجوکیشن، صحت، ٹرانسپورٹ، زراعت، پولیس، ریسکیو کے افسران کے علاوہ بھٹہ ایسوسی ایشن اور رائس ملز کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے کہا کہ کوڑا کرکٹ اور فصلوں کی باقیات کو جلانا، بھٹوں، گاڑیوں اور فیکٹریوں سے نکلنے والا دھواں سموگ کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران پر زور دیا کہ وہ چاول کے کاشتکاروں سے ملاقات کریں اور فصلوں کی باقیات کو آگ نہ لگانے کے حوالے سے تحریری سرٹیفیکیٹس لیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے اور پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہونے والی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے بھٹوں اور فیکٹریوں کو جرمانے کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فٹنس سرٹیفکیٹس نہ لینے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383997

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں