20.5 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر کا دورہ

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر کا دورہ

- Advertisement -

سیالکوٹ۔4مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی نے سیالکوٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایس ڈبلیو ایم سی)کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ تین روز کے اندر اندر ہیومن ریسورس اور مشینری کی مکمل دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ صفائی کے نظام میں بہتری لائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے لینڈ فل سائیٹ پر کوڑا کرکٹ کی ڈمپنگ کے سلسلے میں محکمہ ماحولیات، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ضلعی انتظامیہ کو مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے شکایتی نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےکہا کہ کم سے کم وقت میں شکایات کا حل کیا جائے، خاص طور پر بلک ویسٹ کی شکایات کو 72 گھنٹوں میں نمٹایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہر میں عارضی ٹرانسفر پوائنٹس اور ویسٹ انکلوئیرز کی تعداد بڑھائی جائے جبکہ ڈور ٹو ڈور کلیکشن کو بھی یقینی بنایا جائے۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ ضلع سیالکوٹ کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق بلا تخصیص دیہی و شہری علاقوں میں رہائشی شہریوں کو ایک صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ چیف آفیسر ایس ڈبلیو ایم سی کاشف نواز رندھاوا نے ڈپٹی کمشنر کو ایس ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی اور چیلنجز کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592415

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں