سیالکوٹ۔ 18 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے شہر کا تفصیلی دورہ کیا اور ٹرانسفر اسٹیشنز اور شاپر بیگ ڈسٹری بیوشن کیمپس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ایس ڈبلیو ایم سی کی جانب سے آلائشوں کی شہر میں قائم 7 ٹرانسفر اسٹیشنز اور 4 شاپر بیگ ڈسٹری بیوشن کیمپس لگائے گئے ہیں۔ڈی سی سیالکوٹ نے بتایا کہ عید کے پہلے روز ضلع سیالکوٹ میں 3551 ٹن آلائشوں کو لفٹ کیا گیا
عید کے پہلے روز ایس ڈبلیو ایم سی نے 22 سو ٹن، ضلع کونسل نے 867 ٹن، بلدیہ ڈسکہ 172 ٹن، بلدیہ پسرور 120 ٹن اور بلدیہ سمبڑیال 192 ٹن آلائشوں کو لفٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈبلیو ایم سی، بلدیہ ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال کے سینٹری ورکرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے سینٹری ورکرز کے ہمراہ دوپہر کا کھانا کھایا اور کہا کہ محنتی اور فرض شناس ورکرز ادارے کا اثاثہ ہے
ڈی سی سیالکوٹ نے اپنے دورہ کے دوران بتایا کہ عید کے دوسرے روز میونسپل کارپوریشن کی حدود ایس ڈبلیو ایم سی، ضلع کونسل، بلدیہ ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال میں آلائشوں کو اٹھانے کا آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ضلع سیالکوٹ میں آلائشوں کیلئے چاروں تحصیلوں میں ڈمپنگ سائیٹ بنائی گئی ہیں، شہری شاپنگ بیگز میں ڈال کر آلائشیں متعلقہ اہلکاروں کے سپرد کریں۔ شکایات کیلئے 1139 ہیلپ لائن پر کال کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477289