12.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کاتحصیل مرید کے میں قائم سستے رمضان سہولت بازار...

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کاتحصیل مرید کے میں قائم سستے رمضان سہولت بازار کا دورہ

- Advertisement -

شیخوپورہ۔ 06 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے تحصیل مرید کے میں قائم سستے رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا۔ڈی سی نے سستے رمضان سہولت بازارمیں اشیاءکے معیار ، قیمتوں سمیت دیگر انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او بلال ظفر شیخ ، اسسٹنٹ کمشنر مریدکے توصیف حسن سمیت دیگر افسران بھی ڈی سی کے ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں موجود خریداروں سے اشیاءخوردونوش کی کوالٹی و رعایتی نرخوں بارے دریافت کیا ، شہریوں کا رمضان بازار لگانے اور سستی اشیاءکی فراہمی پر حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سستے رمضان بازاروں میں 15 سے 40 فیصد کم ریٹس پر اشیاءضروریہ کی فراہمی جاری ہے ، ضلع کی پانچوں تحصیلوں میں سستے رمضان سہولت بازار قائم کیے گئے ہیں ، سستے رمضان بازاروں پر چینی 25 روپے کم فی کلوگرام مارکیٹ سے کم ریٹ پر فروخت کی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام قسم کے چاول 25 سے 40 روپے فی کلوگرام کم نرخوں پر دستیاب ہیں جبکہ چکن 22 روپے ،مٹن اور بیف 50 روپے فی کلو گرام مارکیٹ سے کم ریٹس پر دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بازاروں میں آٹا ، اشیاءخوردونوش ، پھل ، دالیں ،سبزیاں ، مصالحہ جات، مشروبات و دیگر اشیاءبھی مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیاب ہیں

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569626

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں