ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ ، جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا

151
Deputy Commissioner Gujarat
Deputy Commissioner Gujarat

لالہ موسیٰ۔ 09 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور مریضوں کا حال احوال دریافت کیا۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر شبیر بٹ، ایکسین بلڈنگ محمد رؤف سمیت دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر شبیر بٹ نے جاری کام بارے بریفننگ دی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا ہے کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی ری ویمپنگ پر 350 ملین روپے سے زائد کی لاگت آئے گی، ری ویمپنگ سے بلڈنگ کی مرمت و ضروری کام مکمل کروائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ہسپتال کے وارڈز، چھتوں سمیت دروازوں اور کھڑکیوں کو بھی درست اور تبدیل کیا جا رہا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال ضلع کا سب سے بڑا ہسپتال ہے، جہاں روزانہ سینکٹروں مریض آتے ہیں اور صحت عامہ کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں،ہسپتال میں مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات خوشگوار ماحول میں فراہم کی جاسکیں۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ری ویمپنگ کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے،

منصوبے کو ہر صورت مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے،معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، منظور شدہ سکوپ کے مطابق تمام کام کیا جائے، کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے سماجی کارکن و ممبر امن کمیٹی خادم علی خادم کی عیادت کی۔انہوں نے ہسپتال میں موجود مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔