قصور۔ 26 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کا بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ‘ بارش کے پانی کے نکاس کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی قصور اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بارش کے دوران شہر بھر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش کے پانی کے نکاسی عمل کو چیک کیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی جلد ازجلد نکاسی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور جہاں کہیں بھی بارش کا پانی کھڑا ہے اس کے فوری طور پر نکاس کو یقینی بنایا جائے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنر ز اور متعلقہ افسران فیلڈ میں بارش کے نکاسی عمل کی نگرانی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے گئے ہیں تا کہ بارش کے پانی کے نکاس کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بارش سے متاثرہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے گئے ہیں تا کہ شہر بھر سے بارش کے پانی سے محفوظ رکھا جا سکے۔انہوں نے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ برسات کے موسم میں ندی نالوں‘پانی کے تالابوں/جوہڑوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔