28.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر لورالائی کی زیر صدارت افغان مہاجرین کے باعزت وطن واپسی...

ڈپٹی کمشنر لورالائی کی زیر صدارت افغان مہاجرین کے باعزت وطن واپسی کے حوالے سے اہم اجلاس

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 07 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت افغان مہاجرین کے باعزت وطن واپسی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں افغان مہاجرین کی 31 مارچ 2025 کو وطن واپسی کے حوالے سے ایک اہم فیصلے ہوئے ۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں افغان مہاجرین کی محفوظ اور باعزت واپسی کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے آپس میں مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں تاکہ وطن واپسی کا عمل شفاف اور مؤثر طریقے سے مکمل ہو۔اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے سہولت مراکز قائم کرنا،واپسی کے عمل کے دوران سیکیورٹی اور طبی سہولیات کی فراہمی،رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے اور ضروری دستاویزات کی تصدیق اورمہاجرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت افغان مہاجرین کی وقار کے ساتھ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں تمام اقدامات کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579136

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں