مظفرگڑھ۔ 02 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کا دورہ کیا۔جیل پہنچنے پر جیل پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر نے نوعمر اسیران کے بیرک سمیت دیگر بیرکوں کو معائنہ کیا۔
انہوں نے بیرک میں موجود اسیران سے ان کے مقدمات اور جیل میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اوراطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل کے کچن کا بھی معائنہ کیااور اسیران کو دیئے جانے والے کھانے کو چیک کیا ۔انہوں کھانے کے معیار اور صفائی ستھرائی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے جیل ہسپتال کا بھی معائنہ کیا اور جیل می کاشت کی جانے والی سبزیات کی تعریف کی۔
اس موقع پر انہوں نے جیل کے احاطے میں پودا بھی لگایا ۔ بعد ازاں سپرنٹنڈنٹ جیل کے دفتر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سی ای او ڈاکٹر ظفر عباس، سپرنٹنڈنٹ جیل رسول بخش کلاچی سمیت متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔