- Advertisement -
نارووال۔20 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا نے گورنمنٹ چوہدری محمد شفیع سپیشل ایجوکیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے سپیشل ایجوکیشن سینٹر نارووال میں محکمہ صحت کی جانب سے معذور بچوں میں آنکھ،ناک اور کان سمیت مختلف امراض کے بنیادی ٹیسٹ کرنے کیلئے لگائے جانے والے سکریننگ کیمپ کا معائنہ کیا ۔ کیمپ میں موجود ڈاکٹرزنے ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کو سکریننگ کیمپ پر لئے جانے والے بنیادی ٹیسٹ اور کیمپ کے آپریشنل ورک بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نارووال کا کہنا تھا کہ سپیشل بچے ہماری سب سے زیادہ توجہ کے مستحق ہیں اور انکی صحت اور تعلیم کیلئے ہمارے تمام دستیاب وسائل ہمہ وقت موجود ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548861
- Advertisement -