ڈپٹی کمشنر کا بنیادی مرکز صحت مسلم کوٹ کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

207
Deputy Commissioner Bhakkar
Deputy Commissioner Bhakkar

بھکر۔۔۔۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر  نے بنیادی مرکز صحت مسلم کوٹ کا دورہ کر کے طبی سہولیات کی دستیابی اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔

ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کو عمدہ علاج معالجہ کی سہولیات کی دستیابی کیساتھ صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے ہیلتھ سیکٹرکی بہتری کیلئے ہسپتالوں اور مراکز صحت پر تواتر کیساتھ انسپکشن کا عمل جاری ہے۔