33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کی سربراہی میں انسداد پولیو مہم کے پہلے...

ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کی سربراہی میں انسداد پولیو مہم کے پہلے دن کے اہداف کے لئے ایوننگ ریویو اجلاس، ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا

- Advertisement -

کوہستان لوئر۔ 22 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی سربراہی میں انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کے اہداف کے حصول کا جائزہ لینے کے لئے ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا ،جس میں تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہستان لوئر نے انسداد پولیو مہم کے پہلے دن کے اہداف کے حصول پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شرکا پر واضح کیا کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لئے سب کو ایک ٹیم بن کر کام کرنا پڑے گا۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر نے تمام ٹیموں کی پہلے دن کی کارکردگی کو سراہا اور اسی جذبہ کے ساتھ مہم کو آگے لے کر جانے کی بابت ہدایات جاری کیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585636

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں