ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئرکی زیرِ صدارت بگ کیچ اپ ڈے راؤنڈ -2 کے نویں دن کی ایوننگ میٹنگ کاانعقاد

88

کوہستان لوئر۔ 26 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئرکی زیرِ صدارت بگ کیچ اپ ڈے راؤنڈ -2 کے نویں دن کی ایوننگ میٹنگ کاانعقاد کیاگیا۔ مہم کا مقصد پانچ سال سے کم بچوں کو بارہ متعدی بیماریوں کے خلاف ٹیکہ جات لگانا ہے۔

میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہستان لوئر جناب ڈاکٹر محمد گیر اور ڈیزیز سرویلنس آفیسر ڈاکٹر الیاس خان اور کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر شمس الحق نے بھی شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوہستان لوئر نے تمام شرکاء کو ہدایت جاری کی کہ مذکورہ مہم کو کامیابی سے مکمل کیا جائے

تاکہ ان مہلک اور متعدی بیماریوں سے بچایا جائے۔عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مہم ضلع میں جاری رہے گی۔ لہذا گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو ان بیماریوں کے خلاف یہ ٹیکہ جات لگائے جائے۔